23سو سال پرانا پتھر کا تابوت دریافت

بھارتی محکمہ آثار قدیمہ نے پتھر کا بنا ہوا 23 سو سال قدیم تابوت دریافت کر لیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے پہاڑی علاقے میں محکمہ آثار قدیمہ نے کھدائی کے دوران 23 سو سال قدیم تابوت دریافت کر لیا ہے، محکمہ آثار قدیمہ کے ماہر اے ایم وی سبرامنیم نے بتایا کہ پتھر کے زمانے کے تابوت ملنے سے اس علاقے میں انسانی تہذیب و تمدن کے نمایاں آثار واضح ہوتے ہیں کہ اس علاقے میں انسانی بستیاں آباد تھیں۔ سبرامنیم نے بتایا کہ محکمہ آثار قدیمہ اس تابوت پر تحقیق کر کے اس کی حقیقی مدت کا پتہ لگائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply