پیپلزپارٹی کا الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی نے پنجاب کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور نے وسطی پنجاب کے ساتوں ڈویژن کا زوم اجلاس کل طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کے حوالے سے لاہور اربن و رورل، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اجلاس میں ڈویژنل و ڈسٹرکٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز انتخابی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وسطی پنجاب کے 202 انتخابی حلقوں کے امیدواروں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply