• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت جاری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت جاری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت جاری ہے،اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں گیس پلان کے تحت ایکسپورٹ انڈسٹری کو تین ماہ کیلئے آر ایل این جی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، گیس کی فراہمی کی اولین ترجیح گھریلو صارفین ہونگے۔ پلان دسمبر، جنوری اور فروری کیلئے بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی سمری ای سی سی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ای سی سی ڈھوک حسین ون فیلڈ سے گیس کی فراہمی کا جائزہ لے گی۔ بٹریسم فیلڈ سے گیس کی فراہمی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ جبکہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان تین سے ساڑھے تین ماہ کیلئے نافذ کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی سمری ای سی سی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ای سی سی ڈھوک حسین ون فیلڈ سے گیس کی فراہمی کا جائزہ لے گی۔ بٹریسم فیلڈ سے گیس کی فراہمی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ جبکہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان تین سے ساڑھے تین ماہ کیلئے نافذ کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر سے متعلق امور پربھی غور کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply