• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کیخلاف دہشتگردی مقدمات پر جے آئی ٹی کا یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ

عمران خان کیخلاف دہشتگردی مقدمات پر جے آئی ٹی کا یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ودیگرکیخلاف دہشتگردی مقدمات کی تفتیش کیلئے قائم جے آئی ٹی نے رہنماؤں کے شامل تفتیش نہ ہونے پر یکطرفہ کارروائی کا عندیہ دیدیا۔

جے آئی ٹی نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشت گردی کے مقدمات کے معاملے میں عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو طلبی کے مزید نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی اب تک اس معاملے میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کے بیان قلم بند کر چکی۔پہلے بھی جے آئی ٹی عمران خان سمیت 17 رہنماؤں کو طلب کر چکی ہے، لیکن تحریک انصاف کا ایک بھی رہنما جے آئی ٹی کے روبرو شامل تفتیش نہیں ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اگر شامل تفتیش نہیں ہوئے تو جے آئی ٹی یک طرفہ کارروائی کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply