ہماری کہکشاں کی تفصیلی تصویر جاری

یورپی خلائی ایجنسی نے ہماری اپنی کہکشاں  یعنی ملکی وے کی سب سے تفصیلی تصویر جاری کردی ، اس نقشے میں ملکی وے سے قریب کی تصاویر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ جاری کردہ اس نقشے کو خلائی جہاز گائیا کی مدد سے تیار کیا گیا ، جس میں ایک ارب 70 کروڑ ستارے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس کی ایک تصویر 35 میگا بائٹ کی ہے جسے یورپی خلائی ایجنسی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر یورپی خلائی ایجنسی نے اعلان کیا کہ ماہر اور شوقیہ فلکیات دان ان کی ویب سائٹ سے مفت ڈیٹا حاصل کرکے مزید تحقیق اور دریافتیں کر سکتے ہیں۔ گائیا خلائی جہاز ستاروں کو دیکھنے کے لئے بنایا گیا تھا لیکن ناسا کی ہبل دوربین کے برخلاف یہ صرف ستاروں کی تصاویر نہیں لیتا بلکہ ان کی حرکت، روشنی، رنگ، جسامت اور فاصلہ وغیرہ کو درستی کے ساتھ نوٹ کرتا ہے۔ اس کے بعد اس ڈیٹا کو سیکڑوں سائنس دانوں اور سافٹ ویئر انجینئر نے استعمال کرتے ہوئے تفصیلی تصاویر بنائی ہیں جن میں سیارچے اور شہابیے بھی شامل ہیں۔ ان تمام اجسام کو درست جگہ رکھ کر ملکی وے کہکشاں کے تفصیلی تھری ڈی نقشے بنائے گئے ہیں۔ اس ڈیٹا میں ایک ارب 70 کروڑ ستاروں کی پوزیشن اور روشنیاں واضح کی گئی ہیں اور ان میں ستاروں کی رنگت بھی شامل کی گئی ۔ دوسری جانب 70 لاکھ ستاروں کی ریڈیئل ولاسٹی کا ڈیٹا بھی شامل کیا گیا ۔ 10 کروڑ ستاروں کی سطح کے درجہ حرارت کی تفصیل بھی نوٹ کی گئی۔ پورے نظام شمسی میں 14 ہزار سے زائد اجسام کی درست پوزیشن بھی واضح کی گئی ، جن میں اکثریت شہابیوں اور آسمانی آوارہ پتھروں کی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply