• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گوجرانوالا: اپنی ہی بیوی کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے والا شوہر گرفتار

گوجرانوالا: اپنی ہی بیوی کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے والا شوہر گرفتار

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ آصف اقبال کے مطابق ارسلان نامی لڑکے نے سعودی عرب میں مقیم لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور جب وہ گوجرانوالہ آئی تو اُس نے گھر والوں کی مرضی کے بغیر لڑکی سے شادی کر لی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ارسلان اپنی بیوی کی لاعلمی میں اس کی ویڈیو بناتا رہا، اور پھر انجان نمبر سے ویڈيو اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر اس سے پیسے بھی بٹورتا رہا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاتون نے مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکر گھر والوں کو بتایا اور مقدمہ درج کرا دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا تو وہ خاتون کا شوہر نکلا۔ ملزم کے موبائل سے ویڈیو برآمد کر لی گئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply