لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں منتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے حلف نہ اٹھانے کا اقدام چیلنج کردیا گیا۔
ہفتے کو لاہور ہائیکورٹ میں منتخب اراکین قوم وصوبائی اسمبلی کے حلف نہ اٹھانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے،جس میں وفاقی ،پنجاب حکومت ، الیکشن کمیشن اور چوہدری نثار کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت کے رو برو مؤقف اختیار کیا کہ منتخب نمائندوں کا حلف نہ اٹھانا قانون کیخلاف ہے،چوہدری نثارنے تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا،چوہدری نثارنے حلف نہ اٹھاکرووٹرزکی تذلیل کی،چوہدری نثارکی کامیابی کالعدم قراردے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حلف نہ اٹھانے کو لازم قرار دینے کیلئے قانون سازی کی جائے، مقررہ مدت میں حلف نہ اٹھانے والوں کو نااہل قرار دیا جائے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں