• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہورہائیکورٹ نے اسحاق ڈارکو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لاہورہائیکورٹ نے اسحاق ڈارکو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لاہور:لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

جمعے کو جسٹس عابد عزیزشیخ اورجسٹس جواد حسن پرمشتمل لاہورہائیکورٹ کے خصوصی بینچ نے سینیٹ الیکشن کیلئے اسحاق ڈارکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پیپلزپارٹی کے نوابزادہ نوازش علی کی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ اسحاق ڈارنیب مقدمات میں اشتہاری ہیں اورایک اشتہاری شخص انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں، اس لئے اسحاق ڈارکو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی منظوری دے دی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل اور ٹیکنو کریٹ نشست پر الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے،اسحاق ڈار کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف ٹریبونل سے رجوع کیا گیا، ٹریبونل نے اسحاق ڈار کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply