• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایل او سی پر اشتعال انگیزی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب

ایل او سی پر اشتعال انگیزی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب

اسلام آباد:پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے خلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ،جمعے کو بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اوریکم مارچ کو ایل او سی کے بھمبر سماہنی سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے نہالہ گاؤں کا شہری ظفراقبال شہید، اہلیہ اوربچہ زخمی ہوئے جبکہ رواں سال بھارتی فائرنگ سے 20 شہری شہید اور71 زخمی ہو چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بند کرے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply