• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گوگل کی جانب سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیے جانے کا امکان

گوگل کی جانب سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیے جانے کا امکان

گوگل کی سرپرست کمپنی الفا بیٹ نےمزید30ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنالیا۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے باعث ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جارہاہے۔ گوگل کی جانب سے ایڈ (ad) سیلز ڈیپارٹمنٹ کو ری اسٹرکچر کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کیونکہ اب اس کام کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ مہینوں میں اے آئی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے باعث کمپنی نے مختلف عہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے ایڈ سیلز اور کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ کے مخصوص شعبوں کو ڈیجیٹل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply