• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پولینڈ :چھوٹا طیارہ ہینگر سے ٹکراگیا ، پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک

پولینڈ :چھوٹا طیارہ ہینگر سے ٹکراگیا ، پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک

پولینڈ کے ایک گاؤں میں چھوٹا طیارہ ہینگر سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک اور مجموعی طور پر 15 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ وارسا کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ سیسنا ہینگر سے ٹکرا گیا۔حادثے میں جہاز کے پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے کے زخمیوں میں شامل 8 افراد نے موسم کی خرابی کی وجہ سے ہینگر میں پناہ اختیار کی ہوئی تھی، حادثے سے متعلق فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جہاز کے تباہ ہونے کی وجہ موسم کی خرابی ہوسکتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی 4 ہیلی کاپٹر اور 10 ایمبولینسز کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا تھا اس دوران طیارے کے3 مسافروں کو ریسکیو کیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply