• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انتخابات 2018کیلئے ملک بھر میں 85ہزار 307پولنگ اسٹیشنز قائم

انتخابات 2018کیلئے ملک بھر میں 85ہزار 307پولنگ اسٹیشنز قائم

اسلام آباد:انتخابات 2018کیلئے ملک بھر میں 85ہزار 307پولنگ اسٹیشنز قائم کردیئے گئے جبکہ 20ہزار 789پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ انتخابات کی نسبت ملک میں مجموعی پولنگ اسٹیشنز کی تعداد میں 15ہزار کا اضافہ کیا گیا،جس کے بعد اب انتخابات 2018کیلئے 85ہزار 307پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں مردوں کیلئے 23ہزار 358اور خواتین کیلئے21ہزار 679پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ خواتین اور مردوں کے 40ہزار 236مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بھی قائم کئے گئے۔

عام انتخابات میں ملک بھر کے 20ہزار 789پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا۔

پنجاب میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 47ہزار 813ہے ،جن میں سے 5ہزار 686کو حساس قرار دیا گیا۔

سندھ میں 17ہزار 747پولنگ اسٹیشنز میں سے 5ہزار 776کو حساس ٹھہرایا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں 12ہزار 634پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے،جن میں سے 7ہزار 386پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں۔

بلوچستان میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 4ہزار 420ہے،صوبے میں 1ہزار 768پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا۔

دارالحکومت اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 797ہے جن میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 173ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اُدھر الیکشن کمیشن کے مطابق عوام کی سہولت کیلئے حالیہ انتخابات میں ہر ایک کلومیٹر بعد ایک پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply