• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سمندر میں نیا طوفان ‘تیج’ پاکستان کی جانب بڑھنے لگا

سمندر میں نیا طوفان ‘تیج’ پاکستان کی جانب بڑھنے لگا

ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے طوفان تیج کا دوسرا الرٹ جاری کردیا ہے۔ الرٹ کے مطابق جنوب مغربی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن آہستہ آہستہ مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے تاہم طوفان سے پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔

حکام کے مطابق جنوب مغربی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن شدت اختیار کرکے گہرے ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، ڈپریشن کراچی سے 1830جبکہ گوادر سے1760 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

الرٹ کے مطابق ڈپریشن کل صبح تک طوفان میں تبدیل ہوجائے گا، طوفان کا رخ عمان اور یمن کی جانب ہے، پاکستان کی کسی ساحلی پٹی کوطوفان سےکوئی خطرہ نہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان کا نام تیج رکھا گیا ہے، تیج بھارت کا تجویز کردہ نام ہے جس کا مطلب ’’رفتار‘‘ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply