اسرائیل نے شام کے مختلف مقامات پر حملے کردیے

اسرائیل کے میزائل حملوں نے شام کے دو اہم ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔سیریئن عرب نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ دمشق اور حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر حملہ کیا گیا۔

شامی حکومت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف میٹرولوجی کے حوالے سے خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا کہ دمشق کے ہوائی اڈے پر کم از کم دو ملازمین ہلاک ہو گئے۔

شام کے دمشق اور حلب کے ہوائی اڈے نہ صرف عام شہری استعمال کرتے ہیں بلکہ انھیں عسکری ضروریات کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ ایئرپورٹس مبینہ طور پر حزب اللہ کو بھیجے جانے والے ایرانی ہتھیاروں کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹس ہیں۔

سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں ایئرپورٹس پر رن وے کو نقصان پہنچا جس سے وہ غیر فعال ہو گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دونوں ہوائی اڈوں پر گذشتہ ہفتے بھی اسرائیل نے حملہ کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply