• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • موٹو گینگ جتنا چاہے شور مچالے، احتساب کاعمل نہیں رکے گا’

موٹو گینگ جتنا چاہے شور مچالے، احتساب کاعمل نہیں رکے گا’

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے پہیں احتساب اور مقدمات کاسلسلہ ہم نے شروع نہیں کیا۔گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والے ہنگامے پر فواد چوہدری نے کہا کہ اسمبلی میں اپوزیشن کارویہ درست نہیں تھا، ن لیگ الیکشن جیتے تو الیکشن شفاف، پی ٹی آئی جیتے تو دھاندلی۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا نامناسب رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہم احتساب کےعمل سے رکنے والے نہیں ہیں۔فواد نے کہا احتساب کےعمل پرپارلیمنٹ میں بحث کیلئے تیار ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا نیب خود مختارادارہ ہے، اس میں حکومت کاعمل دخل نہیں ہے۔انہوں نے کہا آپ احتساب کےعمل میں بہتری کیلئے تجاویز دیں۔ موجودہ حکومت انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی۔موٹو گینگ جتنا چاہے شور مچالے، احتساب کاعمل نہیں رکےگا۔ احتساب کاعمل شروع ہوتوجمہوریت کوخطرہ ہوجاتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے آہنی شکنجے میں کمی نہیں آنی چاہئے۔ صوبائی حکومتیں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کریں۔فواد چوہدری نے بتایا وزیراعظم نے جعلی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے، کم آمدنی والوں کیلئے ہاؤسنگ اسکیم لارہےہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply