ٹوئٹر نےپہلی سبسکرپشن سروس متعارف کرادی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پہلی سبسکرپشن سروس متعارف کرادی ہے۔ ٹوئٹر بلیو نامی سروس کو سب سے پہلے آسٹریلیا اور کینیڈا میں متعارف کرایا گیا ہے۔

سروس کو حاصل کرنے والے افراد کو پریمیئم فیچرز، بک مارک آرگنائز ٹولز، میسج تھریڈ اور ان ڈو ٹوئٹ فیچر تک رسائی حاصل ہوگی۔ بک مارک فولڈرز صارفین کو اپنے محفوظ مواد کو منظم رکھنے میں مدد فراہم کریں گے۔

ان ڈو ٹوئٹ فیچر میں ڈیلیٹ کیا گیا ٹویٹ کچھ منٹس کے اندر واپس لایا جا سکے گا۔

کینیڈا اور آسٹریلیا میں یہ سروس بالترتیب 3.49 کینیڈین ڈالرز اور 4.49 آسٹریلین ڈالرز میں دستیاب ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ٹوئٹر کی جانب سے آمدنی کے حصول کے متبادل ذرائع پر کام کیا جارہا ہے کیونکہ اس کے آمدنی کے بنیادی ذریعے اشتہارات کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply