سمارٹ فونز کی روشنی کینسر کا سبب

سمارٹ فونز، ٹیبلٹ اور ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس سے نکلنے والی نیلی روشنی سے کینسر کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے۔ عالمی سطح پر ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے سمارٹ فونز اور ایل ای ڈیز سے نکلنے والی نیلی روشنی کو انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ بلیو لائٹس نہ صرف بریسٹ کینسر کا سبب بنتی ہیں بلکہ اس سے مثانے کے کینسر کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے۔ ارسلونا انسٹیٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے محققین نے 11 خطوں کے 4 ہزار افراد پر تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ گھروں کے اندر اور باہر ایل ای ڈی سے نکلنے والی نیلی روشنی کینسر جیسے جان لیوا مرض کو بڑھانے کا بڑا ذریعہ ہیں۔ تحقیق کے مطابق الیکٹرانکس ڈیوائسز سے نکلنے والی شعاعیں انسانی جسم میں موجود گھڑی پر اثر انداز ہوتی ہیں، بالخصوص ایسے افراد جو لمبی نیند کے لئے اسے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ان ہارمونز کو نشانہ بناتی ہیں جو کینسر کا سبب بنتے ہیں۔ یہ شعاعیں گھر اور سٹریٹ لائٹس میں استعمال ہونے والی ایل ای ڈی لائٹ سے بھی نکلتی ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply