اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے،مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔
تیر سنبھالے گا کمان؟یا بلا مارے گا میدان؟شیر کی ہوگی دھاڑ؟یا پتنگ بھرے گی اڑان؟فیصلہ کل ہوجائےگا؟ ۔
انتخابات کے انتظامات مکمل ہیں،الیکشن کمیشن کا کنٹرول روم بھی قائم ہے،کوئی شکایت ہوئی تو ازالا فوری ہوگا۔
پولنگ عملہ ایک روز پہلے ہی طلب کرلیا گیا،24 جولائی کی رات مرد عملہ پولنگ اسٹیشن میں گزارے گا۔
کھانے پینے کا سامان بھی ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی،25جولائی صبح 6بجے سے کام شروع ہوجائے گا۔

بیلٹ پیپرز،بیلٹ باکس سمیت دیگرسامان پاک فوج کی زیر نگرانی انتظامیہ اور پولنگ عملے کے حوالے کیاجائے گا،الیکشن ڈیوٹی پر تعینات اہلکار بھی غیرجانبداررہنے کا حلف اٹھا چکے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں