اضافی چٹنی مانگنے پردکاندار نے گاہک پر حملہ کردیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں گاہک کو موموز کے ساتھ اضافی چٹنی مانگنا مہنگا پڑگیا، دکاندار نے چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

بھارت کے شہر دہلی کے علاقے شاہدرہ میں سندیپ نامی شہری موموز کھانے گیا جہاں معمولی سی بات پر اس کا دکاندار سے جھگڑا ہوگیا، سندیپ نے موموز آرڈر کئے جس کے ساتھ اسے کم مقدار میں چٹنی فراہم کی گئی، اس نے اضافی چٹنی کا مطالبہ کیا تو دکاندار نے انکار کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ کے مطابق جھگڑا اس قدر بڑھا کہ دونوں میں تلخ کلامی ہوئی، دکاندار نے چاقو کے وار سے سندیپ کا چہرہ زخمی کردیا اور دکان چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے زخمی گاہک کو اسپتال منتقل کیا، جہاں سندیپ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس نے دکاندار کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply