• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب: 24گھنٹوں میں آشوب چشم کےمزید2167 کیسز سامنے آگئے

پنجاب: 24گھنٹوں میں آشوب چشم کےمزید2167 کیسز سامنے آگئے

گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 2167 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل چار لاکھ 26 ہزار چار سو 20 مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال لاہور میں آشوب چشم کے 25,825 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 142 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 80,992 رپورٹ ہوئے ۔ بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 335 نئے مریض سامنے آئے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ رواں سال ملتان میں آشوب چشم کے کل 18,660 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 131 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال فیصل آباد میں آشوب چشم کے کل 34,764 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 193 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال راولپنڈی میں آشوب چشم کے کل 9577 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 43 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈاکٹر جمال ناصر وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا مزید کہنا ہے کہ آشوب چشم کے مریض علاج اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کر دیے گئے ہیں۔ آشوب چشم خطرناک نہیں اور نہ ہی اس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔ شہری انکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں،تیز دھوپ دھوئیں اور گرد و غبار سے آنکھوں کو بچائیں۔آشوب چشم میں مبتلا شخص کے کپڑے اور تولیے وغیرہ علیحدہ رکھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply