• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان سعودی بلیک میلنگ کا شکار ہوا۔۔ ترک صدر کا انکشاف

پاکستان سعودی بلیک میلنگ کا شکار ہوا۔۔ ترک صدر کا انکشاف

ترک صدر طیب اردوان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے کوالالمپور سمٹ میں سعودی بلیک میلنگ کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔

ترک میڈیا “ترکی اردو” کی جاری خبر کے مطابق صدر اردوان نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کے چار ملین لوگ سعودیہ میں کام کرتے ہیں۔ سعودیہ نے پاکستان کو دھمکی دی کہ اگر اس نے سمٹ میں شرکت کی تو سنٹرل بنک میں رکھی گئی تمام سعودی رقوم نکال لی جائیں گی اور پاکستانی ورکروں کو ملک بدر کر کے انکی جگہ بنگلہ دیشی ورکر بلا لئیے جائیں گے۔ ترک صدر نے اظہار افسوس کیا کہ پاکستان کو ایسی بلیک میلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترک صدر کا بیان مروجہ سفارتی اخلاقیات سے ہٹ کر ہے اور انکے غصے کو عیاں کرتا ہے جو انکو اس سعودی حرکت کی وجہ سے آیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ترک صدر اس سب کے باوجود پاکستانی مجبوریوں کو سمجھتے ہوے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو گرم جوش رکھیں گے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply