• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لندن ٹرانسپورٹ کمپنی کا خاتون کی دلجوئی کے لیے تاریخی اقدام

لندن ٹرانسپورٹ کمپنی کا خاتون کی دلجوئی کے لیے تاریخی اقدام

لندن میں ایک ایسی  خاتون رہتی ہیں جو روزانہ زیرِ زمین ریل اسٹیشن ( سب وے ) ایک ایسا اعلان سننے جاتی ہیں جو اس کے شوہر نے 1950 میں لندن انڈر گراؤنڈ کیلئے ریکارڈ کیا تھا۔
مارگریٹ مک کالم اپنے شوہر آسوالڈ لارنس کی وفات کے بعد، روزانہ جاکر ایک بینچ پر بیٹھ کر اس ریکارڈنگ،
“mind the gap ”
“فاصلہ رکھیے”
( ٹرین اور اسٹیشن کے درمیان فاصلہ رکھیے) کو سننے کا انتظار کرتی ہیں، جو لندن کا سب سے مشہور اعلان بن گیا ہے۔

2003 میں، آسوالڈ کی وفات مارگریٹ کے دل میں ایک بہت بڑا خلا پیدا کر گئی تھی جس کو پُر کرنے کیلئے مارگریٹ نے یہ راہ نکالی تاکہ اپنے شوہر کی موجودگی کا احساس برقرار رکھ سکے۔
لیکن آدھی صدی بعد یہ آواز اچانک ایک الیکٹرانک آواز سے بدل دی گئی، اس بات سے پریشان مارگریٹ نے لندن ٹرانسپورٹ کمپنی سے اپنے شوہر کی آواز کی ٹیپ مہیا کرنے کی درخواست کی تاکہ وہ اسے اپنے گھر میں سننا جاری رکھ سکے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بہر طور اس تاریخی ارتقاء کو جان کر کمپنی نے اس اعلان کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا،
خصوصی طور پر صرف ایک اسٹاپ ( نارتھن لائن کے ایمبینکمنٹ اسٹاپ) پر اس عورت کے گھر کے پاس جہاں وہ رہتی تھی،
اس اسٹاپ پر آنے والے تمام مسافر آسوالڈ لارنس کی آواز سن سکتے ہیں اور یہ سوچ سکتے ہیں کہ ابدی محبت واقعی میں کوئی چیز ہے،جو موجود ہے۔
بلا شبہ یہ حکام بالا کاایک شاندار اقدام تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply