• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈنمارک میں نقاب پہننے پر پابندی کے تحت پہلی خاتون کو جرمانہ

ڈنمارک میں نقاب پہننے پر پابندی کے تحت پہلی خاتون کو جرمانہ

کوپن ہیگن :ڈنمارک میں نقاب پہننے پر پابندی کے قانون کے تحت پہلی نقاب پوش خاتون پر جرمانہ عائد کردیا گیا،خاتون کو تقریبا 20ہزار روپے کے قریب جرمانہ دینا ہوگا۔

ڈنمارک کے علاقے کوپن ہیگن کے قریب ایک شاپنگ مال میں نقاب پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 28سالہ خاتون پر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ایک شاپنگ مال میں ایک خاتون نے نقاب پوش خاتون کو نقاب اتارنے کا کہا جس پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا ۔

پولیس نے جھگڑا ختم کراتے ہوئے ایک خاتون پرنقاب کرنے اور دوسری کو جھگڑا کرنے پر جرمانہ کیا۔

ڈنمارک میں بدھ کے روز اس قانون کا اطلاق ہوا تھا جس کے 2روز بعد پہلی خاتون پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

نقاب پرپابندی کے قانون کیخلاف متعدد تنظیموں کی جانب سے مظاہرےبھی کئے گئے تھے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply