قطر سمگل کرنے والے عقاب کا معاملہ دبانے کا انکشاف

وا ئلڈ لائف پنجاب نے اہم قطری شخصیت کیلئے قطر سمگل کرنے والے اعلیٰ نسل کے 9عقاب کا جرمانہ وصول کر کے عقاب دوبارہ حوالے کر نے کا معاملہ دبا دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ قطری شہری احمد قطر کی اہم شخصیت کے 9عقاب لاہور سے دو حہ جانے والی فلائٹ پر لے جانا چاہتا تھا جس پر اے ایس ایف کے حکام نے اسے حراست میں لیکر وا ئلڈ لائف پنجاب کے حکام اور ویجیلنس انچارج عبد الشکو ر منج کو آگاہ کر دیا تب و ائلڈ لائف پنجاب کے اعزازی گیم وارڈن شاہ رخ بٹ نے احمد کو عقاب سمگل کرنے کی کوشش پر 10لاکھ جرمانہ کر دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف حکام نے قطری شہری سے سازباز کر کے اس سے جرمانہ وصول کرنے کے بعد رات گئے اسے عقاب بھی واپس کر دیئے ۔بتایا گیا ہے کہ 9عقابوں کی مالیت نوے لاکھ بتائی جاتی ہے ۔ وائلڈ لائف پنجاب کے ترجمان ڈپٹی ڈائریکٹر عامر مسعود کا کہنا ہے کہ عموماً غیر قانونی پرندوں کی برآمدگی کے بعد انہیں سنیئر ز کی موجودگی میں آزاد کیا جا تا ہے جبکہ انکی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائی جاتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply