اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پچیس حلقوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواستیں منظور کرلیں۔ جن حلقوں کے فارم اننچاس نہیں ملے وہاں پر بھی دوبارہ گنتی کرائی جائے گی۔ ان حلقوں میں 14 قومی اور 11 صوبائی نشستیں شامل ہیں۔
این اے 57 سے شاہد خاقان، این اے 118سے شذرا منصب،این اے 112سے محمد اشفاق اور این اے 15سے علی اصغر خان کی درخواست پر بھی دوبارہ گنتی کرائی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 117 سے بلال احمد ورک، این اے 159 محمد ذولقرنین بخاری، این اے 129 سے ایاز صادق، این اے 140 سے رانا حیات، این اے 158سے یوسف رضا گیلانی اور جاوید شاہ کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔
اس کے علاوہ این اے 10، این اے 188، 110،119 اور 170 پر بھی دوبارہ گنتی ہوگی۔
پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 6،292،290 ، 291 ،220 اور پی پی 228 پر دوبارہ گنتی کرائی جائے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں پی کے 36،93، اور سندھ اسمبلی کے حلقوں پی ایس 73 اور پی ایس 82 میں بھی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواستیں منظور کی گئیں ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں