• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کا فوری انتخابات ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ

عمران خان کا فوری انتخابات ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں فوری انتخابات اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں چیف الیکشن کمشنر نے بددیانتی کی، ہمیں ہرانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔ایف آئی آرز کاٹی گئیں، پولیس کے ذریعے ڈرایا دھمکایا گیا۔جن پولیس افسران نے مداخلت کی ہمیں ایک ایک یاد ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر میں اہلیت ہی نہیں ،انہوں نے ن لیگ کو جتوانے کیلئے پوری کوشش کی،یوسف رضا گیلانی کا بیٹا پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیااس کی تصویریں آئیں مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، الیکشن کمیشن کے تمام فیصلے تحریک انصاف کیخلاف آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چیف الیکشن کمشنر پر اعتبار ہی نہیں،وہ ایک پارٹی سے جڑے ہوئے ہیں، سندھ میں جو انتخابات کرائے گئے وہ بھی سب کے سامنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تب ٹھیک ہو گی جب سیاست ٹھیک ہو گی۔ ایک دفعہ ملک میں سیاسی استحکام آ جائے تو ہمارے میں اتنی صلاحیت ہے کہ معیشت کو بہتر کر سکیں۔

عمران خان نے کہا کہ کبھی بھی قوم نظریے کے بغیر نہیں بنتی،ایک بیرونی سازش کے تحت ہم پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، قوم نے بتا دیا کہ ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم قوم بنیں گے تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ اب نیا پاکستان بننے جا رہا ہے۔میں پہلی بار اس قوم میں بیداری دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ نے لندن میں جائیداد خریدی ہوئی ہے،ملک سے محبت کرنے والے سیاستدان علاج،شاپنگ اور عید بیرون ملک کرتےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور کے آخری2 سالوں میں ملک کی گروتھ اور ایکسپورٹ بڑھی تھیں اور تمام اعشاریے مثبت جا رہے تھے،کورونا کے باوجود ہم نے ریکارڈ روزگار دیا تھا،زراعت بھی صحیح راستے پر تھی،کسانوں کو ہم نے پیسے دلوائے،ہمارے دور میں سب سے زیادہ ملک میں ڈالرز آرہے تھے جب کہ دوسالوں میں 75فیصد ہماری ایکسپورٹس بڑھی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم کہتے تھے عالمی مہنگائی ہے تو یہ لوگ لانگ مارچ نکالتے تھے،آج کیوں لانگ مارچ کیلئے نہیں نکالتے؟ ہم گھر بنانے کیلئے سود کے بغیر قرضے دے رہے تھے ۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کے دورمیں مصنوعی سیاسی بحران پیدا کیاگیا اور سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آتے ہی انہوں نے اپنے کرپشن کیسز معاف کروائے،ایف آئی اے میں شہباز شریف کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،آج جو معاشی بحران ہے اس کی وجہ سیاسی بحران ہے جوانہوں نے پیدا کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ میں ان کے 1100 ارب کے کیسز ختم کرانے پر سپریم کورٹ جارہاہوں،جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہوگا معیشت نیچے جائے گی۔پاکستان میں بحران کے خاتمے کا واحد حل فی الفور شفاف انتخابات کرانا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply