پشاور: مولانا فضل الرحمان نے نو منتخب ارکان کو حلف اٹھانے کی اجازت دے دی، دوبارہ ایوان میں آنے کیلئے پلاننگ بھی کرلی۔
نئی تبدیلی مولانا فضل الرحمان کے مزاج میں بھی تبدیلی لے آئی، کل تک نو منتخب ارکان کے حلف اٹھانے کے خلاف تھے ،لیکن آج آخر کار مان ہی گئے۔
مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی یہاں تک کہ اتحادی جماعت اسلامی نے بھی مولانا فضل الرحمان کی بات نہ مانی، مجبوراً مولانا فضل الرحمان کو سب کی بات ماننی پڑی ۔
یہی نہیں مولانا فضل الرحمان نے دوبارہ ایوان میں آنے کیلئے بھی پلاننگ کرلی ہے۔
عمران خان کی جانب سے بنوں کی نشست چھوڑے جانے پر مولانا فضل الرحمان این اے پینتیس سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں