مرکز میں حکومت سازی: تحریک انصاف کی نمبر گیم پوری

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی مرکز میں حکومت سازی کیلئے قومی اسمبلی میں نمبر گیم پوری دکھائی دیتی ہے۔ تحریک انصاف، اتحادی اور آزاد ارکان مل کر تعداد ایک سو سینتیس ہوگئی، اپوزیشن ایک سو چھبیس ووٹوں کے ساتھ کافی پیچھے ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018ء میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کی 116 نشستیں جیتیں ہیں۔

عمران خان پانچ  جبکہ طاہر صادق اور سرور خان دو دو نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

عمران خان، طاہر صادق اور سرور خان کو چھ نشستیں چھوڑنا پڑیں گی،  جس کے بعد پی ٹی آئی کی  110 سیٹیں بچیں گی۔

چودھری پرویز الہیٰ بھی دو میں سےایک سیٹ چھوڑ دیں گے، یوں ق لیگ کے تین ووٹ ہوں گے۔

آزاد حیثیت میں جیتنے والے 13 ارکان، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، جی ڈی اے 2، بی این پی 3، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی ایک ایک نشست مل کر تعداد 137 ہو جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب ن لیگ کے ارکان کی تعداد 64 ہے۔ پیپلزپارٹی کے 43،ایم ایم اے 12 اور اے این پی کا ایک رکن ملا کر تعداد 126 بنتی ہے۔ ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں 6 ارکان کا بھی حکومت کے ساتھ جانے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply