قصور کی زینب کے والد کا سیاسی قائدین کو خط

اسلام آباد(آن لائن) زینب کے والد نے عمران خان ،شہباز شریف ،بلاول بھٹو ،سراج الحق اور طاہرالقادری سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو خط میں اپیل کی ہے کہ صدر ممنون حسین نے مجرم عمران کی رحم کی اپیل مسترد نہیں کی تاہم سیاسی جماعتوں کی قائدین انتخابی مہم میں صدر مملکت تک دبائو ڈالیں تاکہ مجرم عمران کو عبرتناک سزا دی جاسکے ،خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ننھی زینب کے قتل میں مجرم عمران کی سیشن کورٹ ،انسداد دہشت گردی عدالت ،ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں رحم کی اپیلیں خارج ہوچکی ہیں لیکن ابھی تک مجرم عمران کی اپیل صدر پاکستان کے پاس پینڈنگ پڑی ہوئی ہے حالانکہ صدر پاکستان ممنون حسین کو مجرم عمران کی اپیل مسترد کرنے کے باری میں خط لکھ چکے ہیں لیکن تاحال اس کی اپیل کو مسترد نہیں کیا گیا لہذا تمام سیاسی قائدین سے درخواست ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران ممنون حسین پر دبائو ڈالیں کے چھوٹے چھوٹے بچوں سے گھنائونے کھیل کھیل کر قتل کرنے والا مجرم عمران رحم کے قابل نہیں بلکہ عبرتناک سزا کے قابل ہے تاکہ آئندہ ایسے جرائم کی روک تھام ہوسکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply