• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان نے کلبھوشن سے والدہ اور بیوی کو ملاقات کی اجازت دے دی

پاکستان نے کلبھوشن سے والدہ اور بیوی کو ملاقات کی اجازت دے دی

اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے اِس کی بیوی کو ملنے کی اجازت دی تھی تاہم بھارت نے پاکستان سے درخواست کی کہ کلبھوشن کی اہلیہ سے پہلے اس کی والدہ کو ملنے کی اجازت دی جائے، پاکستان نے بھارتی درخواست کو منظور کرلیا ہے اور کلبھوشن یادو سے والدہ اور بیوی دونوں کو ملنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فیصلے کے حوالے سے بھارت کو آگاہ کردیا گیا ہے اور بھارتی جاسوس سے اہل خانہ کی ملاقات 25 دسمبر کو ہوسکتی ہے جب کہ ملاقات میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو بھی موجود ہونے کی اجازت ہوگی اور سب کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان پاکستان سے لڑ کر کشمیر حاصل نہیں کر سکتا۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کے دورہ پاکستان سے قبل امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ایک اہم دورے سے قبل امریکی حکام کا بیان غیرضروری اور حقائق کے منافی ہے  پاکستان سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ہوچکا ہے اب اس طرح کے الزامات دو طرفہ تعلقات کو متاثر کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت کی بیت المقدس منتقلی پر پاکستان کو تشویش ہے ایسا اقدام خطے کے امن کے لئے شدید خطرات کا باعث بن سکتا ہے اور یہ عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply