کراچی، آئندہ 3 روز میں ہلکی بارش کا امکان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روز کے دوران شہر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا موسم معتد ل ہے، پیر کو شہر کا مطلع ابر آلود رہا جبکہ سمندر کی سمت سے تندوتیز ہوائیں چلیں جن کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابرآلود ہونے سے اگلے 3روز کے دوران بونداباندی جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے ،منگل کو شہر کا مطلع مکمل ابر آلود اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری کے درمیان رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply