چکوال میں دو کم عمر لڑکیوں کا ریپ، ملزمان گرفتار

چکوال(اپنے رپورٹر سے) چکوال میں دو کم عمر لڑکیوں کو ان کے اپنے ہی قریبی رشتہ داروں نے ریپ کا نشانہ بنایا جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چکوال سے متصل خائیوال گاؤں کی ایک 8 سالہ بچی کو اس کے سوتیلے والد نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 13 اگست کو پیش آیا، لیکن صدمے سے دوچار خاندان نے ملزم اور علاقے کے بااثر افراد کے دباؤ کی وجہ سے رپورٹ میں تاخیر کی اور اس واقعے کی رپورٹ (16 اگست کو) درج کرائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ملزم راولپنڈی میں ایک سیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کے ساتھ بطور گارڈ ملازمت کرتا ہے اور اس نے متاثرہ بچی کی والدہ سے 3 سال قبل ہی شادی کی تھی۔ایس ایچ او تھانہ صدر نے تصدیق کی کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے لیکن پھر بھی مزید کارروائی کے لیے میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔چکوال شہر میں اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں ایک 12 سالہ بچی کو اس کے قریبی رشتہ دار نے ریپ کا نشانہ بنایا۔ملزم متاثرہ بچی کو اپنے ساتھ مظفر گڑھ لے گیا جہاں اس نے لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنایا، بعد ازاں بچی کے والدین نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی بیٹی کو تلاش کیا اور ملزم کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔ملزم ایک شادی شدہ شخص ہے جس نے اپنی 12 سالہ رشتہ دار بچی کے ساتھ ریپ کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply