• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گینیز بک کا متعدد کیٹیگریز میں نئے عالمی ریکارڈز کا اعلان

گینیز بک کا متعدد کیٹیگریز میں نئے عالمی ریکارڈز کا اعلان

گینیز بک نے متعدد کیٹیگریز میں نئے عالمی ریکارڈز کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے زانگ شوانگ نے کم ترین وقت میں الٹے ہو کر گاڑی کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

پوگو اسٹک کے ساتھ سب سے زیادہ گاڑیوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا ریکارڈ امریکہ کے فلپ کے نام ہو گیا۔ ایک ٹانگ پر تیس سیکنڈز میں سب سے زیادہ قلابازیاں لگانے کا ریکارڈ مراکش کے ایوب نے قائم کیا ہے۔

بی ایم ایکس کے ساتھ تیس سیکینڈ میں سب سے زیادہ گول چکر لگانے کا ریکارڈ جاپان کے تاکاہیرو کے نام اور دو بارز کے درمیان سب سے لمبے بیک فلپ کا ریکارڈ برطانیہ کے اشیلے والٹن نے قائم کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وینزویلا کی لارا نے ایک منٹ میں خاتون کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ ڈبل بال ٹریکس کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply