• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • موزیلا کا اینڈرائیڈ فونز کیلئے شروع کیا گیا خفیہ پروجیکٹ لیک

موزیلا کا اینڈرائیڈ فونز کیلئے شروع کیا گیا خفیہ پروجیکٹ لیک

موزیلا اب ایک خفیہ پروجیکٹ پر کام کررہا ہے جو مبینہ طور پر اینڈرائیڈ کے لیے ایک نیا براؤزر ہے۔

موزیلا کے اس خفیہ پراجیکٹ کا نام Fenix ہے۔ اس براؤزر کے بارے میں گٹ ہب پر ایک کمنٹ سے پتا چلا ہے۔ اندازہ ہے کہ فینکس اینڈرائیڈ کے لیے الگ سے پرائیویٹ براؤزر ہوگا۔

مقبول ترین ویب براؤزر فائر فاکس بنانے والی کمپنی موزیلا کے فائر فاکس کے نام سےکئی دوسرے براؤزر بھی ہیں، جنہیں صارفین زیادہ نہیں جانتے۔

فائر فاکس براؤزر کے حوالے سے اس وقت درج ذیل منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

فائر فاکس (Firefox): یہ موزیلا کا فلیگ شپ براؤزر ہے۔

فائر فاکس فوکس (Firefox Focus): یہ موبائل کے لیے ہلکا پھلکا براؤزر ہے۔

فائر فاکس راکٹ  (Firefox Rocket): اسے کچھ مخصوص ممالک کے لیے بنایا گیا ہے۔

فائر فاکس کلار (Firefox Klar) : اس براؤزر کو بھی مخصوص ممالک کےلیے بنایا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

درج بالا تمام براؤزر کے اپنے کچھ مقاصد ہیں یا انہیں مخصوص صارفین کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس سے بھی پتا چلتا ہے کہ فینکس کو اینڈروئیڈ کےلیے ہی متعارف کرایا جائے گا۔ ابھی تک اندازہ نہیں ہوسکا کہ اس براؤزر کا آئی او ایس ورژن بھی ہوگا یا نہیںَ کیونکہ گٹ ہب پر موجود کمنٹ اینڈرائیڈ کے حوالے سے ہی تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply