• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا پر نظر رکھنے کیلئے پاکستانی ساختہ سیٹلائٹ لانچ کردیے گئے/ویڈیو

دنیا پر نظر رکھنے کیلئے پاکستانی ساختہ سیٹلائٹ لانچ کردیے گئے/ویڈیو

بیجنگ: پاکستان نے جی پی ایس اور جی آئی ایس سے مزین اپنے دو سیٹلائٹس لانچ کر دئیے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سیٹلائٹ پی ایس ایس آر 1 اور پاک ٹیس اے 1 صبح 8 بج کر57منٹ پر لانگ مارچ 2 سی راکٹ کے زریعے چین سے لانچ کیے گئے، جنہیں مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس کی تیاری سے پاکستان کا کمرشل انحصار انتہائی کم ہو جائیگا اور ڈیٹا کلیکشن، پلاننگ، ریسورس مینجمنٹ اور معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔

دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس لانچنگ سے پانی کے بحران، سیلاب اور قحط جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

ان سیٹلائٹس کے زریعے اب پاکستان پوری دنیا پر نظر رکھ سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ان سیٹلائٹس کی مدد سے بارش کے پانی کی مقدار کو جانچنے اور اسٹوریج کی پلاننگ میں مدد ملے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب پاکستان میں جنگلات کی صورتحال اور پلاننگ میں بھی یہ سیٹلائٹس مددگار ثابت ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply