چلی کے جنوب وسطی حصے میں ہیٹ ویو کے باعث متعدد مقامات پرلگی جنگلات کی آگ بے قابو ہوگئی۔ مختلف حادثات میں 23 افراد ہلاک اور 979 افراد زخمی ہوگئے۔
خوفناک آگ نےامریکی شہر فلاڈیلفیا کے بھی بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔رہائشی علاقوں سے 1100 افراد کا انخلاکرایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق جنگلات کی آگ کے باعث متاثرہ حصوں میں 88 گھرتباہ اور ایک لاکھ 16 ہزارایکڑ اراضی جل کرراکھ ہوگئی۔
چلی کے وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کےباعث مزید 76 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے اور شدید گرمی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت نے آفت زدہ صورتحال کا دائرہ کار جنوبی ریجن تک بڑھا دیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں