عمرا ن خان کے گھر سے پیٹرول بم پھینکے جانے کا دعویٰ

لاہور: نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ پولیس اچانک زمان پارک نہیں پہنچی، آئی جی نے عدالت میں بتا دیا تھا۔

زمان پارک میں پولیس پر حملہ ہوا تھا،ملزمان کی شناخت ہوگئی تھی،پولیس پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی تھیں۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ زمان پارک پیش قدمی سے پہلے ایس ایس پی نے پی ٹی آئی قیادت کو بتادیا تھا، طے پاگیا تھا کہ جو پر تشدد واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

زمان پارک کو نوگو ایریا بنایا گیا تھا اسے ختم کیا گیا،پنجاب کے کسی علاقے کو نو گو ایریا نہیں بننے دیا جائے گا،زمان پارک کے اطراف میں ریت کی بوریوں سمیت سب کچھ ہٹایا گیا۔

نگران وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ عمرا ن خان کے گھر کے اندر سے فائرنگ ہوئی،عمرا ن خان کے گھر سے پیٹرول بم بھی پھینکے جارہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ حالات پر کافی حد تک قابو پالیا گیاہے، صورتحال خراب نہیں ہوگی،گھنٹے میں آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply