• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈاکٹرعاصم حسین دوبارہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ مقرر

ڈاکٹرعاصم حسین دوبارہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ مقرر

ڈاکٹر عاصم حسین 4 سال سے ایچ ای سی کے چیئرمین کے طور پر کام کررہے ہیں، وہ اگلے ماہ اس عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو دوسری مدت کے لیے چیئرمین کے طور پر تعینات کیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کی تعیناتی پر فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک ایسوسی ایشن (فپواسا) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فپواسا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم 4 برس میں ایچ ای سی فعال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

فپواسا کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو چیئرمین بنائے جانے کے خلاف 30 جنوری سے سندھ کی جامعات میں ہڑتال کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو رینجرز نے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے الزام میں 26 اگست 2015 کو اُس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ڈاکٹر عاصم پر 479 ارب روپے کی کرپشن کا بھی الزام ہے جس میں ان کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے 29 مارچ 2017 کو ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور کی جس کے بعد انہیں اُسی ماہ 31 مارچ کو رہا کردیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply