• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حیرت انگیز:پہلی بار ایک روبوٹ وکیل عدالت میں مقدمہ لڑنے والا ہے

حیرت انگیز:پہلی بار ایک روبوٹ وکیل عدالت میں مقدمہ لڑنے والا ہے

دنیا جیسے جیسے ترقی کرتی جا رہی ہے حیران کن باتیں سامنے آ رہی ہیں دنیا میں پہلی بار ایک روبوٹ وکیل عدالت میں مقدمہ لڑنے والا ہے۔

دنیا جیسے جیسے ترقی کرتی جا رہی ہے، نت نئی ایجادات انسان کو حیران کرتی جا رہی ہیں۔ آپ نے اب تک صفائی کرنے والے، دفتری کام، ویٹر کی خدمات انجام دینے والے روبوٹ تو دیکھے ہوں گے اور فلموں میں بھی کئی عجیب الفطرت روبوٹ دیکھے ہوں گے لیکن اب فلموں میں نہیں بلکہ حقیقی دنیا میں روبوٹ جلد ہی وکیل کی صورت میں پیش ہونے والے ہیں اور یہ وقت بہت زیادہ دور نہیں بلکہ چند ہفتوں کی بات ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ روبوٹ وکیل آئندہ ماہ عدالت میں ٹریفک کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں ملوث شخص کا دفاع کرے گا۔

روبوٹ وکیل بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی اس ایجاد میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کا استعمال کیا ہے۔ اس کو اسمارٹ فون کے ذریعے چلایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق روبوٹ وکیل عدالت کی کارروائی سن کرہیڈ فونز کے ذریعے اپنے موکل کو بتائے گا کہ اسے اپنے حق میں کیا دلائل دینے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کمپنی روبوٹ وکیل کی کامیابی کے لیے پُرامید ہے تاہم کمپنی مالک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر روبوٹ وکیل عدالت میں کیس ہار گیا تو ہرجانے کی رقم اور عدالتی اخراجات کمپنی ادا کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply