معصوم اور شرارتی بلیاں اپنی شرارتوں سے ہمیں لطف اندوز کرتی رہتی ہیں، یہ ایسا جانور ہے جو کچھ بھی برا کر جائے، اپنی معصومیت کی وجہ سے سزا سے بچ جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو بھی بلیوں کی شرارت کی ہے۔ آنکھوں کو دھوکا دینے والی اس ویڈیو میں ایک بلی اچانک دو بلیوں میں بدل جاتی ہے۔
ویڈیو میں ایک سنہری بلی دکھائی دے رہی ہے جو شیشے کے دروازے کے پیچھے موجود ہے اور گھر کے اندر داخل ہونے کی نیت رکھتی ہے۔
سبزے کے ساتھ موجود دیوار پر چلتی ہوئی بلی کھلے دروازے سے چپکے سے اندر داخل ہوتی ہے لیکن اس سے پہلے ذرا رک کر ادھر ادھر دیکھتی ہے۔
پھر جیسے ہی وہ اندر داخل ہوتی ہے اچانک ایک جادو ہوتا ہے، کہیں سے ایک سیاہ بلی بھی نمودار ہوجاتی ہے جیسے وہ سنہری بلی کے اندر سے برآمد ہوئی ہو۔
بظاہر یوں لگتا ہے جیسے سیاہ بلی پہلی بلی کے ساتھ چھپ کر اندر داخل ہوئی ہے، لیکن معاملہ اتنا آسان نہیں ہے۔
It’s an illusion.. 😏 pic.twitter.com/19OhPOCgbN
— Buitengebieden (@buitengebieden) January 15, 2023
گر آپ ویڈیو کو غور سے دیکھیں تو آپ کو اس کا راز معلوم ہوگا۔
سنہری بلی نے اندر داخل ہونے سے پہلے جب رک کر سبزے کی طرف دیکھا تو وہاں دراصل پہلے ہی ایک سیاہ بلی موجود تھی۔
اس کے بعد شرارتی سیاہ بلی کونے سے پہلی بلی کے ساتھ ہی اچانک چھلانگ لگا کر اندر داخل ہوگئی۔ چونکہ سیاہ بلی پہلے دکھائی نہیں دی اور اچانک سامنے آئی تو یوں لگ رہا ہے جیسے وہ جادو سے سامنے آگئی ہو۔

کیا آپ کو اس ویڈیو کا راز سمجھ آگیا تھا؟
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں