رات گئے لاڑکانہ پولیس کے ایس ایچ او کی تیزرفتار گاڑی بے قابو ہوکرشہریوں پر چڑھ دوڑی ، جس کے نتیجے میں 8افراد گاڑی تلے کچلے گئے،جن میں سے 2نوجوان موقع پر دم توڑ گئے۔
زخمیوں کواسپتال منتقل کرنے پر ان کے لواحقین دہائیاں دیتے رہ گئےاسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ کوئی موجود نہیں تھا،بے بسی میں زخمیوں کے لواحقین نے اسپتال کے شیشے اور دروازے توڑ ڈالے۔
پولیس نے سب انسپکٹر علی مرتضی چانڈیو کو حراست میں لےکر تحقیقات شروع کردیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں ورثا ءکے حوالے کردی گئیں ،اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس افسر نشے میں دھت تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں