منگل کو آئی او ایس ایپ اسٹور کی 10ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس اعتبار سے خیال کیا گیا کہ یہ معلوم کیا جائے کہ ہم نے کون سی ایپ سب سے پہلے اپنے آئی فونز اور آئی پوڈ ٹچز میں انسٹال کروائی تھی۔
ایپل نے یہ کام آسان کردیا۔ ایپ اسٹور میں ایک پرچیزسیکشن ہے جو پھر سے ایپس ڈاؤن لوڈکرنے کیلئے بنایا گیا ہے، یہ سیکشن ان تمام ایپس کا ریکارڈ بھی رکھتا ہے جو آپ نے کبھی اپنی ڈیواسز کیلئے خریدی ہوں یا انسٹال کرائی ہوں۔
اپنی اورجنل ایپس کو دیکھنے کیلئے ، ایپ اسٹور پر جائیں، اکاؤنٹ آئیکون دبائیں، پرچیز سیکشن میں جائیں اور پھر نیچے اسکرال کرتے جائیں۔

لیکن کوئی بھی ایپ جو ایپ اسٹور سے مکمل طور پر ہٹ گئی ہو وہ آپ کو اس فہرست میں نہیں ملے گی۔ لہٰذا وہ ایک مکمل فہرست نہیں ہے۔ اور وہ ایپس جو 64بِٹ ڈیوائسز پر اپ ڈیٹ نہ ہوئی ہوں، وہ وہاں موجود ہوں گی۔ لیکن آپ انہیں پھر سے انسٹال نہیں کرسکیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں