• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • منی لانڈرنگ کیس :آصف زرداری،فریال تالپور آج ایف آئی اے میں طلب

منی لانڈرنگ کیس :آصف زرداری،فریال تالپور آج ایف آئی اے میں طلب

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو آج طلب کرلیا۔

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈی جی ساؤتھ ایف آئی اے و جے آئی ٹی سربراہ نجف مرزا نے کی۔

اجلاس میں ایف آئی اے پنجاب کے افسران نے بھی شرکت کی، جس کے دوران مقدمے کی اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آصف زرداری اور فریال تالپور کو آج کمرشل بینکنگ سرکل میں طلب کیا گیا ہے اور متوقع طور پر جے آئی ٹی دونوں سے پوچھ گچھ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں اس کیس کے حوالے سے آئندہ سماعت کیلئے کچھ اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ میں مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو الیکشن تک نہ بلایا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply