• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کس ماہ میں پیدا ہونے والی لڑکیاں اچھی بیوی ثابت ہوتی ہیں

کس ماہ میں پیدا ہونے والی لڑکیاں اچھی بیوی ثابت ہوتی ہیں

بہت سے لوگ زندگی کے اہم فیصلے ستاروں کی چال دیکھ کر کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی ان میں شامل ہیں تو یہ جاننا آپ کے لئے یقیناًدلچسپ ہو گا کہ کس برج سے تعلق رکھنے والی لڑکی آپ کے لئے  بہترین ہمسفر ثابت ہو سکتی ہے۔۔

ماہرین نجوم کہتے ہیں کہ اگر آپ قدامت پسند یا روایت پسند شخصیت کے حامل ہیں تو برج سرطان کی حامل لڑکی آپ کے لئے بہترین ہے۔ یہ خواتین بہت وفاء شعار، قابل بھروسہ، سمجھدار اور محبت کرنے والی ہوتی ہیں۔ برج سرطان کی حامل خواتین جس کے ساتھ عمر بھر کا تعلق استوار کرتی ہیں عمر بھر اسی کی ہوکررہتی ہیں۔۔جاری ہے ۔

جن خواتین کا برج حمل ہوتا ہے وہ بہت حوصلے والی اور پرعزم ہوتی ہیں۔ وہ اپنی توانائی سے شریک حیات کو بھی متحرک رکھتی ہیں اور ہر مہم جوئی میں اس کے ساتھ رہتی ہیں۔ یہ خواتین کبھی بھی اپنے خاوند یا فیملی کو نظر انداز نہیں کرتیں اور اگرچہ سماجی زندگی میں بھی متحرک رہتی ہیں لیکن اس کے ساتھ اپنے خاندان کا بھی بھرپور خیال رکھتی ہیں۔اسی طرح برج اسد کی خواتین بہت باوقار اور شائستہ ہوتی ہیں۔ یہ عموماً اپنی زندگی میں اچھے مقام اور رتبے پر بھی فائز ہوتی ہیں اور اچھے کردار کے ساتھ عموماً دلکش صورت کی حامل بھی ہوتی ہیں۔ اگرچہ ان کی سوچ قدرے آزاد اور پراعتماد ہوتی ہے۔جاری ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لیکن یہ شریک حیات سے گہری وابستگی اور انس رکھتی ہیں۔ کبھی کبھار یہ من مانے فیصلے کرتی ہیں لیکن بہرحال اس بات کا خیال رکھتی ہیں کہ ان کے فیصلے بغاوت کی حد کو نا چھوئیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply