بلاول بھٹو نے انتخابات 2018کے نتائج کومسترد کردیا

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے انتخابات 2018کےنتائج کومسترد کردیا۔

کرا چی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات کو مسترد کرتی ہے، انتخابات صاف و شفاف نہیں تھے اس لئے چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں کیوں کہ اس تاریخی موقع پر الیکشن کمیشن کو ذمہ داری نبھانا چاہیئے تھی۔

بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے، ہماری جماعت فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائے گی، الیکشن سے متعلق جو بھی حقیقت ہے وہ جلد بےنقاب کرے گی اور میں جلد پارلیمان میں جاکر یہ مقدمہ لڑوں گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی باقی جماعتوں کو بھی شامل کرنے کی کوشش کرےگی، تمام جماعتوں کو انگیج کریں گے کہ ہم پارلیمانی اور جمہوری فورم کو نہ چھوڑیں اس کیلئے پیپلز پارٹی کی کوشش ہوگی کہ تمام جماعتوں کو پارلیمان میں آنے کیلئے کہیں اور انہیں تیار کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ لیاری والے میرے لاڈلے ہیں انہیں جو کرنا ہے کریں میں ان کی خدمت کرتارہوں گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply