• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب کو ملائشیا اور ترکی کے مقابلے میں نہ لایا تو میرا نام نہیں،شہبازشریف

پنجاب کو ملائشیا اور ترکی کے مقابلے میں نہ لایا تو میرا نام نہیں،شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کو زندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ کر وطن واپس آ رہے ہیں کیوں کہ ان کے دل میں قوم کی بہت محبت ہے۔ بہاولنگر میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دن رات قوم کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج نے خود کہا کہ نواز شریف نے کرپشن نہیں کی ہے، ہم پر جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں بجلی 20، 20 گھنٹے جاتی تھی مگر واپس نہیں آتی تھی، اب صورت حال بہت بہتر ہے۔ انہوں  نے کہا کہ آپ نے جھوٹے خان کو سنا، کہتے تھے پورے پاکستان میں بجلی لائیں گے، اب کہتے ہیں بجلی بیٹھ گئی ہے، بجلی تاروں پر ناچتی ہے، انہیں نہیں پتہ، کیا دن رات جھوٹ بولنے والے کو پاکستان کا وزیراعظم بنائو گے؟ انہوں نے کہا کہ کیا ایٹمی طاقت کے منصوبے سے نوازشریف کی تختی مٹائیں گے، بجلی اور سی پیک کے منصوبوں سے تختی مٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ وہ ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو ہونا چاہئے تھے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارے دور میں پکی سڑکیں بنیں اور دانش اسکول بھی بنے۔ انہوں نے کہا کہ چشتیاں کے ریگستان میں کھڑے ہو کر دانش اسکول بنایا تھا، کئی سو ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کی میں نے سرمایہ کاری کرائی۔ انہوں  نے کہا کہ 10 سالوں میں جنوبی پنجاب میں کئی 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرائی، ہم نے رحیم یار خان میں بہترین آئی ٹی یونیورسٹی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانیوال سے لودھراں 27 ارب کی دو رویہ سڑک بنائی جبکہ مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک بنائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان اپنے چولستان کو سرسبز کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے، ہم ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کا پانی سندھ میں گر کر سمندر میں غرق ہوجاتا ہے، یہ پانی ڈیم بنا کر جمع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو ملائشیا اور ترکی کے مقابلے میں نہ لایا تو میرا نام نہیں، وعدہ کرتا ہوں دن رات کام کروں گا

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply