• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شاہ چارلس سوم پر پِھر انڈا پھینک دیا گیا، نوجوان گرفتار

شاہ چارلس سوم پر پِھر انڈا پھینک دیا گیا، نوجوان گرفتار

: برطانیہ میں ایک مرتبہ پھر شاہ چارلس سوم پر انڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مقامی میڈیا گروپ پی اے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ واقعہ منگل کو لندن میں اس وقت پیش آیا جب شاہ سوم چارلس چہل قدمی کے لیے باہر نکلے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 74 سالہ شاہ سوم چارلس آج کل لندن کے شمال مغربی شہر لیوٹن کے دورے پر ہیں۔

پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ جس شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اس کی عمر 20 سال کے لگ بھگ ہے اور پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پچھلے مہینے بھی ایک شخص نے شاہ سوم چارلس پر اس وقت انڈے پھینکے تھے جب وہ اپنی اہلیہ کمیلا پارکر کے ساتھ شمالی جنوبی انگلینڈ کے علاقے میں موجود تھے۔ اس شخص کو بھی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تازہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعرات کو شاہی خاندان کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی دستاویزی سیریز نیٹ فلکس پر آنے والی ہے۔ جس میں ان کی جانب سے شاہی خاندان پر تنقید کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply