مریم نواز نے وطن واپسی کا شیڈول بتادیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کیپٹن  ر صفدر نواز شریف کے سپاہی ہیں، خوشی ہے کہ کیپٹن ر صفدر نے دلیری کے ساتھ شیر کی طرح گرفتاری دی ، گرفتاری کیا، کوئی بھی قربانی دینا پڑی تو دیں گے ، لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ جمعہ کو 6بج کر 15منٹ پر لندن سے براستہ ابو ظہبی نجی ایئر لائن کی پرواز ای وائی 243کے ذریعے لاہور پہنچیں گے ، انہوں نے کہا کہ سیکڑوں کارکنان ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں، اب لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دینے کی ضرورت نہیں ، کروڑوں لوگ ووٹ کو عزت دو کے جھنڈے تلے مارچ کر رہے ہیں، عوام خود میاں صاحب کی مہم چلائیں گے ، 25جولائی کو ووٹ ڈال کر عوام نواز شریف کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بدلہ لیں گے میرا نہیں خیال عمران خان کی ڈوریاں ہلانے والوں کے ہاتھ پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں رہ گیا ۔ ایک سوال پر کہ کیا آپ بے نظیر ثانی کلہوانا پسند کریں گی؟ کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد اور قربانیوں کی قدر کرتی ہوں،  میرا بے نظیر کے ساتھ موازنہ درست نہیں ، میں مریم نواز ہوں،  میری پہچان نواز شریف ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply