• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے جیسے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے، ایمان علی

خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے جیسے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے، ایمان علی

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی کا کہنا ہے کہ خود کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے کو ئی خواجہ سرا کھڑا ہے-

یمان علی نے چند دن قبل واسع چوہدری کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں شرکت کی تھی انہوں نے پروگرام میں بتایا تھا کہ انہوں نے محب وطن ہونے کی وجہ سے ماضی میں بھارت میں کام کرنے سے انکار کیا جب کہ مرد حضرات کے کرداروں کو اہم کرنے پر انہوں نے متعدد پاکستانی فلموں میں بھی کام سے معذرت کی۔

مذکورہ پروگرام میں ایمان علی نے اپنے کیریئر اور ازدواجی زندگی پر بھی کھل کر بات کی تھی جب کہ انہوں نے اپنی خوبصورتی سے متعلق دوسرے لوگوں کی جانب سے تعریفیں کیے جانے پر بھی بات کی تھی۔

اداکارہ ایمان علی نے کہا کہ وہ شادی شدہ زندگی سے بہت لطف اندوز ہورہی ہیں ہر وقت گھومنا پھرنا اور اپنے شوہر بابر کے ساتھ پورا پورا دن نیٹ فلکس دیکھ کر ٹائم گزارنا اچھا لگ رہا ہے، حالانکہ شادی سے پہلے مجھے گھومنا اچھا نہیں لگتا تھا اس کی وجہ بھی اداکارہ نے بتائی کہا کیوںکہ لوگ خود جتنے برے ہوتے ہیں ان کی سوچ ان سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ایمان علی کا کہنا تھا کہ میں یہ کافی انٹریوز میں کہہ چکی ہوں کہ مجھے اپنا ظاہر بالکل بھی پسند نہیں حالانکہ لوگ مجھے بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں لیکن جب میں خود کو شیشے میں دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے لوگ جھوٹ بول رہے ہیں اور صرف یہی نہیں میں جب موبائل میں سیلفیاں لیتی ہوں تو مختلف زاویوں سے لینے کی کوشش کرتی ہوں کہ شاید اچھی آجائے لیکن پھر خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے۔

اداکارہ ایمان علی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ لوگوں میں میری تصاویر نظر نہیں آتی اور نہ ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ متحرک ہوں کیوں کہ جب میں تصاویر ہی نہیں لیتی تو پھر سوشل میڈیا پر کیا کروں گی اور میں نے دیگر لوگوں کی طرح اپنا کوئی کیمرا مین بھی نہیں رکھا ہوا جو ہر جگہ میری تصاویر بناتا رہے البتہ میں موبائل بہت استعمال کرتی ہوں اور زیادہ تر گیمز کھیلتی ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے شاپنگ کرنا بھی پسند نہیں ہے اس لیے میرے پاس زیادہ کپڑے بھی نہیں ہوتے اور جو ہوتے ہیں وہ بھی کہیں نہ کہیں سے آجاتے ہیں جب کہ میرا سفید رنگ میرا پسندیدہ ہے اس لیے لوگ مجھے زیادہ تر اس لباس میں دیکھتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply