• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیپٹن (ر)صفدر کی ریلی میں شامل 15 لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

کیپٹن (ر)صفدر کی ریلی میں شامل 15 لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

پولیس نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والےکیپٹن(ر) محمد صفدر کی ریلی میں شامل (ن) لیگ کے 15 رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درجکرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میاںنوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سنائی ہے جنہیںگذشتہ روز نیب کی ٹیم نے ریلی کے دوران گرفتار کیا۔ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاریکے موقع پر ان کے ہمراہ (ن)لیگ کے رہنمائوں نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جس کاچیئرمین نیب نے نوٹس لیا تھا۔ کیپٹن ( ر) محمد صفدر کی ریلی میں شریک (ن) لیگ کے
15 رہنمائوں کے خلاف تھانہ وارث میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں چوہدریتنویر، دانیال چوہدری، شیخ ارسلان، ضیا اللہ شاہ اور راجہ حنیف سمیت سیکڑوںافراد کو شامل کیا گیا ۔اس کے علاوہ مقدمے میں مسلم لیگ(ن)کے 2 صوبائی اسمبلیاور ایک قومی اسمبلی کے امیدوار بھی نامزد ہیں۔مقدمہ دفعہ 3/7 اور 341، 188،147، 149 ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب عدالت سے سزا یافتہ محمد صفدر نے ریلی کی قیادت کی اورروڈ بلاک کیا، نامزد ملزمان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور جرم کا ارتکاب
کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply